Home Opinion Editorials in Urdu چین-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے فیز ٹوکے فوائدسی پیک اورخصوصی اقتصادی علاقوں کے ساتھ شامل ہوکر دوررس نتائج بر آمد کریں گے
Opinion Editorials in Urdu - January 7, 2020

چین-پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے فیز ٹوکے فوائدسی پیک اورخصوصی اقتصادی علاقوں کے ساتھ شامل ہوکر دوررس نتائج بر آمد کریں گے

.

پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ کے فیز ٹو کے تحت پاکستانی برآمدات کے لئے ٹیکس رعایتیں اور مقامی صنعت کے تحفظ کے حوالے سے اہم  پیش رفت کونہایت خوش آئیند قرار دیا جا رہا ہے ۔ ان اقدامات سے چین کو پاکستان کی برآمدات اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ کے فیز ٹوکے مواقعوں سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے ، منڈی میں مسابقت ، تجارتی سہولیات اور نشریاتی معلومات کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات بیچ کر اپنی برآمدی مالیت کو اپ گریڈ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ کا فیز ٹو ایک ناقابلِ فہم معاہدہ نہیں ہے بلکہ اس کی جانچ سی پیک کے ساتھ ملا کر کی جانی چاہئے۔ سی پیک کے فریم ورک کے تحت مختلف ممالک کے مابین رابطہ سازی کو فروغ ملاہے۔ سی پیک کے کے تحت خصوصی اقتصادی علاقوں میں چائینہ پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے فیز ٹو کی مدد سے مختلف شعبوں اور مصنوعات میں سرمایہ کاری لانے کے لئے عمل درآمد کیا جاسکتا ہے جس سے پاکستانی سامان کی مانگ میں اضافہ متوقع ہے۔ اس صورتحال میں تما م تر ذمہ داری حکومت پر عائد نہیں کی جا سکتی ہےبلکہ تجارتی شعبے کو بھی چینیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کی تلاش اور ابلاغی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لئے تحقیق اور تعمیر و ترقی پر سرمایہ خرچ کرنے کے لئے بڑے صارفین کی تلاش میں حصہ ڈالنا ہے۔ حکومت کو چین کے ساتھ تجارت کو فروغ دینےخصوصاََ تاجروں کو راغب  کرنے کے لئے اقدامات اٹھانےچاہئے۔ پاکستان کی تجارتی ،صنعتی اور سرمایہ کاری کی پالیسیوں کو ایک بنیادی مقصد تلاش کرنا چاہئے تاکہ چین کو زیادہ سے زیادہ مصنوعات برآمد کی جاسکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔