Home Latest News Urdu چین پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ خطے کیلئے نہایت اہمیت کے حامل۔
Latest News Urdu - May 12, 2023

چین پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ خطے کیلئے نہایت اہمیت کے حامل۔

۔

چین پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ خطے کیلئے اہمیت کے حامل ہیں ، ڈائیلاگ باہمی مفادات کے متنوع شعبوں میں علاقائی اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے لیے ایک پلیٹ فارم ہیں ، پاکستان متنوع اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نبرد آزما ہے ، قوم کو شدید سیاسی اور سماجی و اقتصادی بحرانوں کا سامنا ہے، سی پیک منصوبوں کی مالی معاونت کے لیے چین کا غیر متزلزل عزم پاکستان کو اپنے ترقیاتی مقاصد حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کے لیے ایک نئی کوشش میں پاکستان اور چین کے وزرائے خارجہ نے 6 مئی کو اسلام آباد میں پاک چین وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے چوتھے دور کی مشترکہ صدارت کی۔ یہ بات چیت دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے اور خطے کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

Comments Off on چین پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ خطے کیلئے نہایت اہمیت کے حامل۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …