چین پاکستان بزنس کونسل کے زیراہتمام سچوان رابطہ دفتر کا افتتاح۔
.
ایک بیان کے مطابق سیچوان خطے کو سی پیک سے مربوط کرنے اور دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے چین پاکستان بزنس کونسل کے سچوان رابطہ دفتر کا آغاز کیا گیا ہے۔ یہ لانچ ایونٹ چین اور پاکستان کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منائی جانے والی تقریبات کا ایک حصہ تھا۔ مزید برآں اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین پاکستان بزنس کونسل ایک باہمی اقتصادی اور تجارتی تبادلے کا طریقہ کار ہے جو چائینہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) اور پاکستان فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے مابین دوطرفہ اقتصادی تعاون اور تجارت کو مستحکم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …