Home Latest News Urdu چین پاکستان تجارت، توانائی، سرمایہ کاری مرکز شینزن میں قائم کیا جائے گا۔
Latest News Urdu - April 24, 2022

چین پاکستان تجارت، توانائی، سرمایہ کاری مرکز شینزن میں قائم کیا جائے گا۔

.

پاکستانی سفارت خانہ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق سے ملاقات کے دوران گلوبل انوویشن سینٹر (جی آئی سی) کے ڈائریکٹر جنرل ژاؤ گینگ نےکہاہے کہ جی آئی سی پاکستان میں ایک دفتر کھولنے کے ساتھ ساتھ کمپنی کے شینزین آفس میں چین-پاکستان تجارت، توانائی، اور سرمایہ کاری کا مرکز قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس نے مزید کہاکہ ان کا ادارہ پانچ بنیادی کاروباروں پر توجہ مرکوز کرتا ہے جن میں بین الاقوامی ٹیکنالوجی تعاون، نئے کاروباری انکیوبیشن، سائنسی اور تکنیکی صنعتی زون، کاروباری تربیت، اور سرمایہ کاری اور کیپٹل فنانس شامل ہیں۔ پاکستانی سفیر معین الحق نے کمپنی کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں آئی سی ٹی، توانائی کی نئی گاڑیوں اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات اور مراعات سے فائدہ اٹھائے۔

Comments Off on چین پاکستان تجارت، توانائی، سرمایہ کاری مرکز شینزن میں قائم کیا جائے گا۔

Check Also

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت سی پیک جے ڈبلیو جیز اور 13ویں جےسی سی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت پاک چین اقتصادی ر…