چین پاکستان تعلقات اٹوٹ ہیں،ایمبیسڈر منیر اکرم
.
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں چین کے قائدانہ کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ کی پالیسیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں، کثیرالجہتی کی حمایت اور “ون ون” تعاون پر مبنی ہیں۔ اپنے ملک کے قومی دن کے موقع پر چینی سفیر ژانگ جون کی میزبانی میں منعقدہ ایک ورچوئل استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے چین اور پاکستان کی مضبوط دوستی کے بارے میں بھی بات کی انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدہ لوگوں کو اظہار یکجہتی اور مدد سے چین نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔جبکہ چینی عوام نے پاکستان کو مشکل وقت میں بھرپور مدد فراہم کی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…