چین پاکستان زرعی و صنعتی انفارمیشن شیئرنگ پلیٹ فارم کا باقائدہ آغاز۔
.
سی پیک کے تحت دو اہم شعبوں یعنی زراعت اور صنعت میں تعاون بڑھانے کے لئےچین اور پاکستان نے معلومات کا تبادلہ اور نتائج کے حصول کے لئے ایک آن لائن پلیٹ فارم شروع کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم زراعت اور صنعت کے میدان میں تبادلے اور تعاون کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین بزنس ٹو بزنس تعاون کو فروغ دینے کے لئے کاروباری فورم ، کاروباری وفود اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام کرے گا۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے اس پلیٹ فارم کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور چین کے مابین سائنسی تحقیقی اداروں ، انجمنوں ، تنظیموں اور صنعتی و زرعی کاروباری اداروں کے مابین دوطرفہ تبادلہ اور تعاون کو بڑھانے کی سمت ایک بہترین قدم ہے۔
چین کے2ارب ڈالر قرضے کی واپسی میں 1سال کی توسیع۔
چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی ادائیگی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی۔ وز…