چین پاکستان سی پیک کی ترقی میں تیسرے فریق کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہیں، ژاؤ لیجیان۔
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان نے میڈیا آؤٹ لیٹس اور تھنک ٹینکس کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ موجودہ اتفاق رائے کے مطابق تیسرے فریق پر مشتمل تعاون کی اسکیموں کو فروغ دینے اور سی پیک منصوبوں کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ گزشتہ ہفتے منعقدہ سی پیک کے تحت بین الاقوامی تعاون اور رابطہ کاری کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے تیسرے اجلاس میں دونوں فریقوں نے اس بات کے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ سی پیک کے تحت اتفاق رائےپانے والے شعبوں پر خاص توجہ مرکوز کرکے تعمیر و ترقی کے سلسلے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …