Home Latest News Urdu چین پاکستان سے 300 ٹن خشک مرچ درآمد کرے گا۔
Latest News Urdu - July 15, 2021

چین پاکستان سے 300 ٹن خشک مرچ درآمد کرے گا۔

.

پاکستان میں خدمات سر انجام دینے والی چائینہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) کے جنرل منیجر وو گوانگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے لاہور شہر میں پائلٹ چلی فیلڈ سے 300 ٹن مرچ چن کر اور اسے خشک کرکے درآمد کرے گا۔ چین کے سیچوان لِٹونگ فوڈ گروپ کے چیئرمین چن چانگوی نے کہا ہے کہ ان کے پائلٹ مرچ فارم کے منصوبے نے لاہور میں 2021 کے پہلے نصف حصے میں کامیابی کے ساتھ 100 ایکڑ اراضی کو آباد کیا ہے۔ اس کے علاوہ چن چانگوی نے کہا ہےکہ چین نے 2019 سے لے کر اب تک پاکستان میں مرچ کی 13 نئی اقسام متعارف کرائی ہیں جبکہ اب دو اقسام کو کاشت کرنے کی اجازت حاصل کی گئی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2017 سے پاکستان کی مرچ کی برآمدات میں 63 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

Comments Off on چین پاکستان سے 300 ٹن خشک مرچ درآمد کرے گا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …