Home Latest News Urdu چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان۔
Latest News Urdu - June 19, 2021

چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان۔

.

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ مئی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 63 فیصد اضافے کے ساتھ 198.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ پچھلے سال کے اسی مدت کے دوران 121.4 ملین امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ سٹیٹ بینک نے نشان دہی کی ہے کہ اس مدت کے دوران چین اس سال بھی پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار رہا ہے۔چین کے بعد ہانگ کانگ کی 138 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ملک نے 10.6 ارب امریکی ڈالر کی قرض کی مد میں بھی ادائیگی کی ہے جبکہ اس نے بیرون ملک زر مبادلہ کے ذخائر کی چار سال کی بہتری برقرار رکھی ہے جس کی مدد سے ترسیلات زر ریکارڈ کئے جانے میں مدد ملے گی۔

Comments Off on چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …