چین پاکستان میں ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایگریکلچر انسٹیٹیوٹس کا قیام عمل میں لائے گا۔
Enter Your Summary here.
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے چینی سفیر یاؤ جِنگ سے زراعت کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے تبادلہ خیال کرنے کے لئے خصوصی ملاقات کی ہے۔ وفاقی وزیر کا اس دوران کہنا تھا کہ چین پاکستان کے پھلوں کی برآمدات کو فروغ دینے کے لئے فائیٹوسینٹری سہولیات کی تنصیب میں پاکستانیوں کی مدد کرے گا۔ اس کے علاوہ چین پاکستان میں کسانوں اور عام عوام کی تربیت کے لئے پیشہ ور اور تکنیکی زراعت کے اداروں کو تعمیر کرے گا۔ وزیر مملکت نے مزید کہا کہ دوطرفہ زرعی تعاون سے پاکستان کی پیداواری صلاحیت میں بہتری آئے گی۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے گوادر میں ماہی گیری سے متعلق تعاون کو فروغ دینے پر اتفاقِ رائے کیا۔