چین پاکستان میں ہیلتھ سلک روڑکو فروغ دے رہا ہے۔
.
ایک مضمون میں ہارون شریف نے کہا ہے کہ چین ہیلتھ سلک روڈ (ایچ ایس آر) کے لئے بطور پائلٹ ملک پاکستان کا انتخاب کرکے سی پیک کے تحت انسانی ہیومین ڈویلپمنٹ انفراسٹریکچر میں سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے 24 مئی 2020 کو چینی وزیر خارجہ کے بیان کا حوالہ دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھاکہ چین بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے ساتھ ایچ ایس آر پر بھرپور تعاون کو فروغ دینے کے لئے کام کرے گا۔ انہوں نے پاکستان کو ویکسین کی فراہمی کو آسان بنانے میں چین کے کردار کا بھی ذکر کیا۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…