Home Latest News Urdu چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ژاؤ لیجیان۔
Latest News Urdu - September 17, 2021

چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ژاؤ لیجیان۔

.

ایک پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہےکہ چین پاکستان اور وزیر اعظم عمران خان کو خاص اہمیت دیتا ہے کیونکہ دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک سی پیک کی اعلٰی معیاری ترقی اور دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے چینی تاجروں کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے اور انہیں سی پیک کے تحت مکمل سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Comments Off on چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ژاؤ لیجیان۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …