چین پاکستان کا سب سے زیادہ وفادار اور قابل اعتماد دوست ہے،لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعیم خالد لودھی۔
.
ایک اہم تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی لکھتے ہیں کہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کی سربراہی میں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں سیکیورٹی کے حقیقی تصور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ معید یوسف نے کہا کہ سلامتی اس خطے کے لوگوں کی فلاح و بہبود سے منسلک ہے جو سماجی اور اقتصادی شعبوں کے ساتھ مضبوطی سے استوار ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)لودھی نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد اور قابل فخر دوست ہے۔ امید ہے کہ خطے میں امن اور اس سے منسلک شرائط یا کسی بھی پیش رفت سے پہلے اسے اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک کشمیر اور خطے کا تعلق ہےجس میں ہندوستان اور امریکہ شامل ہیں یا چینی مفاد کی بات کی جائے تو پاکستان نے کوئی اقدام اٹھانا ہے تو اسے پہلے چین سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔
Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China
Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…