چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے،وزیراعظم شہباز شریف
.
وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ہائیڈو کے سی ای او کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے چینی کمپنی کو حکومت کے سولرائزیشن منصوبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جبکہ وفد نے سولرائزیشن سے متعلق 600 میگاواٹ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سےآگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم نے چینی کمپنی کے پاکستان میں پن بجلی منصوبوں میں کام کوسراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ چین ہمارا کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سی پیک کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری چین کی پاکستان سےدوستی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں حکومت کےسولرائزیشن منصوبے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ چینی وفد نے وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے ایک لاکھ ڈالرزکا امدادی چیک بھی پیش کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …