چین پاکستان کا 6.3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے پر غور کرےگا
.
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں چین پاکستان کا 6.3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے پر غور کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ چند ماہ میں اس قرض کورول اوورکرنے پر پیش رفت متوقع ہے، پاکستان جون 2023 تک یہ قرضہ رول اوور کرانا چاہتا ہے۔واضح رہےکہ پاکستان نے 6.3 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کرنے پر چین سے باضابطہ بات کی تھی اور وزیراعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ چین کا دورہ کیا جس میں کئی معاملات سمیت اس پر بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
Comments Off on چین پاکستان کا 6.3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے پر غور کرےگا