Home Latest News Urdu چین پاکستان کو 500000 کووڈ- 19 ویکسین کا تحفہ فراہم کرے گا۔
Latest News Urdu - January 22, 2021

چین پاکستان کو 500000 کووڈ- 19 ویکسین کا تحفہ فراہم کرے گا۔

.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد اعلان کیا ہے کہ چین رواں ماہ کے آخر تک سینوفرم کے ذریعہ تیار کی جانے والی کووڈ-19کی 500000 ویکسین کا تحفہ دے گا۔ ایک ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے اس پیش رفت پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چین نے کووڈ-19 ویکسین کی منصفانہ تقسیم کا عہد کیا ہے اور اس ضمن میں صدر شی جن پنگ نے کہا ہےکہ یہ عوام کے لئے موثر ثابت ہوگا۔

Comments Off on چین پاکستان کو 500000 کووڈ- 19 ویکسین کا تحفہ فراہم کرے گا۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…