چین پاکستان کی سروس ٹریڈ میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔
.
چین ایسوسی ایشن آف ٹریڈ ان سروسز کے چیف ماہر ژانگ وی نے کہا ہے کہ پاکستان 200 ملین سے زائد آبادی والا ملک ہے جو صارفین کی ایک بہت بڑی مارکیٹ بھی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال 2020-2021 کے دوران چین کو پاکستان کی سروس برآمدات میں 9.19 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کی مالیت 5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سروس ٹریڈ کو بڑھایا جا سکتا ہے جس میں بنیادی طور پر نیٹ ورک انفراسٹرکچر انڈسٹری کے قیام سے جو ای ٹریڈ کو سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین متعدد پروموشنل ایونٹس کا اہتمام کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جو تجارت اور مصنوعات کو فروغ دیں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…