چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد فراہم کرنےکا خواہاں ہے،ژاؤ لیجیان
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بیجنگ میں ریگولر پریس بریفنگ کے دوران کہا ہےکہ چین لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور سماجی ترقی کے لیے پاکستان کی مدد کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت سیلاب کے سبب نقصانات کی بحالی میں کامیاب ہوں گے اور اپنے گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔ ترجمان کے مطابق چین نے انسانی ہمدردی کے پیکجز کی ایک تازہ کھیپ صوبہ بلوچستان کو بھیجی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…