چین پاکستان کی معیشت کے استحکام میں مدد کا سلسلہ جاری رکھے گا،ژاؤ لیجیان
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد کرنے کی پوری کوشش کی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے مالی امداد میں چین کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان اور چین ہمیشہ تعاون پر مبنی اسٹریٹجک اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں، مل کر ترقی کر رہے ہیں اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ چینی حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیجنگ کے حالیہ سرکاری دورے کے دوران 4 ارب ڈالر کے خودمختار قرضوں کی فراہمی، کمرشل بینکوں کے قرضوں میں 3.3 بلین ڈالر کی ری فنانس کرنے اور کرنسی میں تقریباً 1.45 بلین ڈالر کا اضافہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
گوادَر سے چین کو گدھے کے گوشت کی برآمدات تجارت کو فروغ دیں گی، رانا تنویر حسین
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ گوادر فارمز سے چین کو گدھے کے گوشت کی تجارتی…