چین پاکستان کے ساتھ تعلیمی شعبے میں تعاون کے فروغ کے لئے پُر عزم۔۔۔۔۔قبائلی علاقوں میں 50نئے سکول تعمیر کرنے کا اعلان۔۔۔
چینی سفیر برائے پاکستان یاؤ جنگ کا چین کی جانب سے پاکستان کی سماجی فلاح و بہبود کے شعبے کی بہتری کے لئے شروع کیے جانے والے 27 سماجی-اقتصادی پراجیکٹس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین پاکستان میں 50 سکولوں کو سازوسامان مہیا کرئےگا، اسکے علاوہ 50 ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کی تعمیر کو یقینی بنائے گا اور 30ہسپتالوں کو سازوسامان فراہم کرنے کے علاوہ 10برن سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین 6ایگریکلچرل ٹیکنالوجی سینٹرز کے آغاز کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں کے 100سمارٹ کلاس رومز کے لئے سازوسامان فراہم کرنےکے علاوہ 50 مڈل سکولوں کو بھی اپ گریڈ کرئے میں مدد کرئے گا۔جبکہ چین بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کیلئے مختص کیے گئے پراجیکٹس کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین قبائلی علاقوں میں 50 نئے سکول تعمیر کرنے کے علاوہ بلوچستان کے مختلف گھرانوں کو 10,000سولر پینل فراہم کرے گا اور اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں کشمیر میں پینے کے صاف پانی کے پروجیکٹس بھی شروع کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان-چائینہ انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام”فرینڈز آف سلک روڈ، سی پیک:دی سکینڈ فیز” کے عنوان سے 20 ستمبر 2019 کو اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …