Home Latest News Urdu چین پاکستان کے ساتھ دو طرفہ زمینی تجارت کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ
Latest News Urdu - June 7, 2023

چین پاکستان کے ساتھ دو طرفہ زمینی تجارت کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ

۔

چین نے پاکستان سے معیاری زرعی مصنوعات کو اپنی منڈی میں داخل کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینی نقل و حمل کے ذریعے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے تیارہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے زمینی راستے سے سمندری خوراک کی درآمد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ہر موسم کے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داروں کے طور پر چین اور پاکستان تجارت اور دیگر شعبوں میں قریبی تعاون میں مصروف ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کا پہلا سمندری غذا کا کارگو کنٹینر قراقرم ہائی وے کے ذریعے سنکیانگ پہنچا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان سے سمندری خوراک کے کنٹینرز کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ساتھ ساتھ کراچی سے کاشغر شہر تک سڑک کے ذریعے پہنچایا گیا ہے، یہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹوکا ایک اہم منصوبہ ہے۔

Comments Off on چین پاکستان کے ساتھ دو طرفہ زمینی تجارت کو مزید بڑھانے کا خواہاں ہے،ترجمان چینی وزارتِ خارجہ

Check Also

چینی کاروباری ادارے پاکستان کی کاروبار دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، محمد اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے چینی سرکاری اور پرائیویٹ انٹرپرائزز پر زور …