چین پاکستان کے پیٹرو کیمیکلز سیکٹر میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا،سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ۔
.
ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئےسرمایہ کاری بورڈکی وفاقی سیکریٹری فرینہ مظہر نے کہا ہے کہ چینی کمپنیاں گوادر میں پاکستان کے پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں 15 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔ اس منصوبے کے تحت گوادر سے چین تک انرجی پائپ لائن تعمیر بچھائی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چینی کمپنیاں توانائی ، زراعت ، سیاحت وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اور حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے خصوصی اقتصادی زونز کو منظم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے 50 اصلاحات متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…