چین پاکستان کے 90 فیصد مصنوعات کو زیرو ڈیوٹی کے ساتھ اپنی مارکیٹ میں رسائی فراہم کرے گا۔
چین نے پاکستان کی 90 فیصد مصنوعات زیرو ڈیوٹی کے ساتھ اپنی مارکیٹ میں رسائی دینے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ان اقدامات کا بنیادی مقصد پاک اور چین کی دو طرفہ تجارت میں توازن پیدا کرنا ہے۔ ایک تخمینہ کے مطابق چائینہ پاکستان فری ٹریڈ ایگریمینٹ کے دوسرے مرحلے کی مدد سے پاکستان کے برآمدات میں تقریباً 500ملین تک اضافہ ہو گا۔ جبکہ چائینہ اکنامک نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق چین پاکستان میں مختلف شعبوں میں خصوصاً تعلیم، صحت عامہ اور زراعت سے متعلق 27 پراجیکٹس پر ایک ارب ڈالر خرچ کرے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبہ سے پاکستان کے 70000 افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہوئے اور فی کس آمدن میں 23 فیصد تک اضافہ ہوا ۔جبکہ مالی سال 14-2013 اور 18 -2017کے درمیان موازنہ کیا جائے تو سی پیک منصوبہ کی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے پاکستان کی شرح نمو میں 4.14فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…