چین کاوزیراعظم عمران خان کی امریکی تھنک ٹینک میں پاک چین دوستی کو سراہنے کے اقدام کا خیر مقدم۔۔۔۔۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے وزیر اعظم عمران خان کی امریکی تھنک ٹینک میں پاک چین دوستی اور دوطرفہ باہمی تعاون کو شاندار الفاظ میں سراہنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کونسل آف فارن افئیرز کو دیے گئے انٹرویو میں چین کی غربت کی شرح پر قابو پانے میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو نہایت خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ چین نے جس طرح ہر مشکل وقت میں پاکستان کو مدد فراہم کی اس کے لئے پاکستان چین کا شکر گزار ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نےسی پیک منصوبہ کے تحت تجارتی سرگرمیوں کی سست روی کا شکار ہونے کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔چین کی وزارت خارجہ نے پاک چین دوستی کو ناقابلِ تسخیر قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…