چین کا پاکستان کو ہیپاٹائٹس اے ویکسین کی ایک لاکھ خوراک کا عطیہ
.
چین کی جانب سے پاکستان کو ہیپاٹائٹس اے کی ویکسین کی ایک لاکھ خوراک عطیہ دی گئی ہیں۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ اف امیوناییزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر چین نے پاکستان کو ہیپاٹائیٹس اے ویکسین کی ایک لاکھ خوراک عطیہ دی جبکہ وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے ساینوویک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گا چیانگ سے عطیہ وصول کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…