چین کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں عالمی سطح پر امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ترجمان،چینی وزارتِ خارجہ۔
Enter Your Summary here.
کووڈ-19 کی وبا کےعالمی سطح پر پھیلنے کے بعد چین عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہےکہ چین نے بین الاقوامی تنظیموں اور پاکستان سمیت 127 ممالک کو طبی امداد فراہم کیا ہے۔ژاؤ لیجیان نے مزید کہا کہ چین کے طبی ماہرین نے آزمودہ اور سدا بہار تعلقات کے حامل اپنےدوست پاکستان کا دورہ کیا تاکہ وہ کووڈ-19 کا مقابلہ کرنے میں اپنےعلم اور تجربےکی بنیاد پر مدد و معاونت فراہم کر سکیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چین دنیا کو امداد اور معاونت فراہم کرتا رہے گا۔
یاد رہے کہ چین سے پاکستان کو مشکل گھڑی میں جاری بروقت طبی امداد ہر آزمائش پر پورا اترنےوالی دو طرفہ سٹریٹجک شراکت داری کا مظہرہے۔ چین نے ووہان میں وبا کے دوران پاکستانی طلباء کا خاص خیال رکھا جبکہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کے لئے ضروری طبی سازو سامان اور اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…