Home Latest News Urdu چین کووڈ-19کی وبا اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی بھرپور مددکرے گا،چینی سفیر نونگ رونگ۔
Latest News Urdu - April 9, 2021

چین کووڈ-19کی وبا اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی بھرپور مددکرے گا،چینی سفیر نونگ رونگ۔

.

 ایک پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہےکہ پاکستان چین کا وقت آزما اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے کیونکہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد ، مشترکہ مفادات اور دوستی کے تاریخی رشتے پر مبنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کووڈ-19کی وبا اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں اپنے وقت آزما دوست کی حمایت کا سلسلہ جاری گا۔ اس بریفنگ کا اہتمام کراچی میں چینی قونصل جنرل مسٹر لی بیجیان نے کیا۔ چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چین سی پیک کی بروقت تکمیل کو خاص اہمیت دیتا ہے جو بی آرآئی کا ایک اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور معیشت کی ترقی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے لئے چین کورونا ویکسین کا فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔چینی سفیر نونگ رونگ نے خاص طور پر کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) ، گوادر پورٹ اور سی پیک کے تحت بجلی کے مختلف منصوبوں کا تذکرہ کیا اور ان کے لئے اپنی حکومت کے تعاون اور تکنیکی مدد کے عزم کااعادہ کیا۔

Comments Off on چین کووڈ-19کی وبا اور توانائی کے بحران پر قابو پانے میں پاکستان کی بھرپور مددکرے گا،چینی سفیر نونگ رونگ۔

Check Also

سی پیک کے تحت چین کی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری نےپاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا،احسن اقبال

وزیر منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2013 سے چین پاکستان اقتصا…