Home Latest News Urdu چین کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 39.44 فیصد کااضافہ
Latest News Urdu - January 3, 2024

چین کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 39.44 فیصد کااضافہ

.

چین کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر39.44 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.223 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39.44 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو877.44 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، نومبر2023 میں چین کو271.36 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جونومبر2022 کے مقابلہ میں 36.29 فیصدزیادہ ہے، نومبر2022 میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 199.058 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں چین کوپاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر14.90 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

Comments Off on چین کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 39.44 فیصد کااضافہ

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …