چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات میں 244 فیصد کا اضافہ۔
.
پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے صدرایس ایم نوید نے کہا ہے کہ چین چاول کی برآمدات کی ایک اہم منزل کے طور پر ابھرا ہے جیسا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران ملک میں چاول کی برآمدات میں 244 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایس ایم نوید نے مزیدکہا کہ اگر پاکستان چاول برآمد کرنے کی مستقل کوششوں پر عمل پیرا رہے تو چین کو تقریباً 10 ملین ٹن ایری-6 چاول برآمد کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاول کی نئی ہائبرڈ اقسام پاکستان میں تیار کی جارہی ہیں جو پانی کی قلت کے دوران کم سے کم اِن پٹ اخراجات کو بروئے کار لا کر زیادہ سے زیادہ پیداوار دیں گی۔ پی سی جے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر داؤد احمد نے کہا کہ براڈکاسٹنگ سسٹم پر مبنی چاول کی پیداوار کی نئی تکنیک نہ صرف سستی ہے بلکہ 30 سے 35 فیصد آبپاشی کے پانی کی بچت میں بھی مدد ملتی ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …