چین کو پاکستان سےسیمنٹ کلینکرز کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ،کمرشل کونسلر۔
.
چین میں پاکستانی سفارت خانہ کے کمرشل قونصلر بدر الزمان کے مطابق حالیہ برسوں میں پاکستان سے چین کو سیمنٹ کے کلینکرز کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے بڑی چینی کمپنیوں کو سیمنٹ فیکٹریاں لگانے کی دعوت دی ہے اور وہ چین کو اپنی برآمدات بڑھانے کے لیے ان مصنوعات پر صفر ڈیوٹی سہولت دے رہا ہے۔مزید برآں2021 میں چین نے پاکستان سے تقریباً 15 ملین ڈالر مالیت کے 359,621.31 ٹن سیمنٹ کلینکرز درآمد کیے جس کے سبب وہ پاکستان کے سیمنٹ کلینکرز کی برآمدات کے لیے اہم منازل میں سے ایک بنا جبکہ 2020 میں یہ 222 ملین ڈالر مالیت کے 563,622.99 ٹن تھے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…