چین کو پاکستان سے تانبے کی برآمد میں 16.5فیصد کا اضافہ۔
.
حالیہ برسوں میں تانبے اور اس سے متعلقہ اشیا ء کی پاکستان سے چین کو برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس سال کے پہلے دو مہینوں میں اس میں تقریباً 16.5 فیصد اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس کی وجہ چین میں تانبے کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعلقات ہیں۔ پاکستان سے چین کو تانبے اور اس سے متعلقہ اشیا ء کی برآمد ات2015 سے مسلسل بڑھ رہی ہے، 2023 کے پہلے دو مہینوں میں کل برآمدی مالیت 16.5فیصد اضافے سی176 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال یہ 151 ملین ڈالر تھی ۔پاکستانی تانبے کے برآمد کنندہ محمد احمد نے کہا کہ یہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان میں چینی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ چین میں تانبے کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ سے ہوا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…