Home Latest News Urdu چین کو پاکستان کی کاٹن یارن کی برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز۔
Latest News Urdu - April 3, 2024

چین کو پاکستان کی کاٹن یارن کی برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز۔

.

رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کی چین کو کاٹن یارن کی برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اچھی پیداوار کی وجہ سے رواں سال پاکستان کی دنیا کو کاٹن یارن کی برآمد میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ عوامی جمہوریہ چین (جی اے سی سی) کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق چین نے 2024 کے پہلے دو ماہ میں پاکستان سے 100.98 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا کاٹن یارن درآمد کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تقریبا 98 فیصد زیادہ ہے۔

Comments Off on چین کو پاکستان کی کاٹن یارن کی برآمدات 100 ملین ڈالر سے تجاوز۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …