Home Latest News Urdu چین کی اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کی مذمت،پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ
Latest News Urdu - February 9, 2026

چین کی اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کی مذمت،پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ

چین نے اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد دھماکے اور جانی نقصان پر گہرا صدمہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے سوگوار ہیں، ہماری ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اس حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔

Comments Off on چین کی اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کی مذمت،پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…