چین کی انجمن ہلال احمر سوسائیٹی کاچوتھا وفد بہت جلد گوادر میں اپنی خدمات کا آغاز کرے گا۔۔۔۔۔
چین کی انجمن ہلال احمر کاچوتھا وفد چین سے پاکستان روانہ ہوا ہے جو بہت جلد گوادر میں اپنی خدمات کا آغاز کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق چینی ڈاکٹروں کا یہ وفد گوادر میں میڈیکل یونٹ کا قیام عمل میں لائے گا جو چھے ماہ کے لئے طبی سہولیات فراہم کرے گا۔خیال رہے کہ یہ وفد ڈاکٹروں، نرسوں اور لیبارٹری عملہ پر مشتمل ہے۔ اس سال بین الاقوامی طبی امداد کے وفد کو ہوشان ہسپتال نے بجھوایا ہے جو فوڈان یونیورسٹی اور بیجنگ 999 ایمرجنسی سینٹر کے ساتھ منسلک ہے۔ چین کاانجمن ہلال احمر کئی سالوں سے بلوچستان خصوصاً گوادر کے عوام کے لئے مفت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔جبکہ اسی ادارے نے گوادر میں پاکستان – چائینہ فرینڈ شپ نامی ہیسپتال کا بھی قیام عمل میں لاکر عطیہ کیا ہے۔