چین کی جانب سےجاری کردہ وائٹ پیپر میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے استحکام اورپاک چین تعاون پر روشنی ڈالی گئی۔
.
چین کی سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کا جاری کردہ “چین میں ٹرانسپورٹ کی پائیدار ترقی” کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر میں نقل و حمل کے شعبے میں استحکام کے حصول میں پاک چین تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور سی پیک کے تحت ایم ایل -1 اور اورنج لائن میٹرو ٹرین(او ایل ایم ٹی) ، پشاور-کراچی ایکسپریس وے اور شاہراہ قراقرم کے دوسرے مرحلے(جیسے متعدد ٹرانسپورٹ پراجیکٹس)پر روشنی ڈالی گئی ہے۔مزید برآں اس میں سی پیک منصوبوں کے ذریعے روزگار کے مواقعے پیدا ہونےکی نشاندہی کرتے ہوئےکہا گیا ہےکہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کے ذریعے بڑی پیشرفتیں ہوئی ہیں۔ علاوہ ازیں اس رپورٹ میں پائیدار توانائی پیدا کرنے اور سبز ترقی کو فروغ دینے میں چین-بی آر آئی ممالک کے تعاون پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔