چین کی جانب سےسنکیانگ سے متعلق سینیٹر مشاہد حسین سید کا مثبت بیان خوش آئند قرار۔
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بریفنگ کے دوران سینیٹ پاکستان کی خصوصی کمیٹی برائے امورِ خارجہ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید اور چین میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر علی الدہہری کے تبصروں کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور متحدہ عرب امارات کے فریقین کی جانب سے غیر جانبدارانہ حیثیت سے مغربی میڈیا آؤٹ لیٹس اور سیاستدانوں کی سازشوں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ چین سنکیانگ کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہر فرد کا خیرمقدم کرتا ہے۔ یاد رہے کہ مشاہد حسین سید نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ چین کے سنکیانگ ایغور خودمختار خطے کی اقتصادی نمو اور ایغور برادری کے معیارِ زندگی میں اضافہ حوصلہ افزا ہے مگرمغربی سیاستدان اس سے قطع نظر سیاسی مذہوم عزائم کے تحت سازشیں کر رہے ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …