چین کی جانب سےصادق سنجرانی کو بطور سینیٹ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش۔
.
ایک پریس بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے صادق سنجرانی کو سینیٹ آف پاکستان کے چیئرمین کی حیثیت سے دوبارہ کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ژاؤ لیجیان نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ کو امید ہے کہ اسلام آباد دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تبادلہ اور تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال چین پاکستان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور بیجنگ سدا بہار اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت کو فروغ دینے کے لئے تبادلہ اور تعاون کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…