چین کی جانب سےپاکستان سے ریکارڈ برآمدات کا خیر مقدم، مزید اہم اشیا درآمد کرنے کے عزم کا اظہار۔
.
پریس بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجان نے چین کو پاکستان کی ریکارڈ برآمدات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ چین پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے اور مزید پاکستانی اہم اشیا درآمد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کئی سالوں سے پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر رہا ہے اور پاکستان کی چین کو برآمدات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک نے 2019 میں آزاد تجارتی معاہدے کے فیز ٹوپر ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔واضح رہے کہ 2021ء میں چین کو پاکستان کی برآمدات میں 68.9 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 3.58 ارب ڈالر کے تاریخی اعداد و شمار کو عبور کیا ہے جبکہ مجموعی درآمدات اور برآمدات دونوں ممالک کے درمیان 27.82 ارب ڈالر رہیں۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…