Home Latest News Urdu چین کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کاخیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ اطمینان کا اظہار۔۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - August 22, 2019

چین کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کاخیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ اطمینان کا اظہار۔۔۔۔۔۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے پاک فوج کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں 2022 تک توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایک با صلاحیت سپہ سالار ہونے کے علاوہ چینی قیادت اور فوج کے با اعتماد شخصیت کے حامل ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کو پاک فوج کے سپہ سالارپر مکمل اعتماد ہے جبکہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک فوج کے چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مستقبل میں پاکستان کی سیکیورٹی سے متعلق امور خوش اسلوبی سے نمٹانے کے علاوہ خطے میں پائیدار امن و امان کے قیام کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاک۔چین تعاون کے فروغ سے معاشی ترقی اور علاقائی روابط کے ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے،وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے دوران طے شدہ معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پ…