Home Latest News Urdu چین کی جانب سے انجمن ہلالِ احمر پاکستان کو 17 ملین روپے گرانٹ کی فراہمی۔
Latest News Urdu - November 21, 2020

چین کی جانب سے انجمن ہلالِ احمر پاکستان کو 17 ملین روپے گرانٹ کی فراہمی۔

.

انجمن ہلالِ احمر پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانہ نے کووڈ-19 کے نتیجے میں پیدا صورتحال میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس سلسلے میں انجمن ہلالِ احمر کو 17 ملین روپےکی ہنگامی گرانٹ ملی ہے۔ انجمن ہلالِ احمرکے چیئرمین ابرار الحق نے اس موقع پر سفارتخانہ کا ضروری تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وبائی مرض کے دوران لوگوں کی حالات کی بہتری کے لئے اس رقم کی اشد ضرورت ہے۔ چینی سفارتخانے کی ڈپٹی چیف آف مشن مسز پینگ چونکیو نے انسانیت کی بہتری کے لئے انجمن ہلالِ احمر کے کردار کو سراہا۔

Comments Off on چین کی جانب سے انجمن ہلالِ احمر پاکستان کو 17 ملین روپے گرانٹ کی فراہمی۔

Check Also

چین میں پاکستانی سفیرخلیل ہاشمی سے چائنا آرمزکنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی ایشن کے صدرکی ملاقات

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی سے بیجنگ میں چائنہ آرمز کنٹرول اینڈ ڈس آرمامنٹ ایسوسی…