چین کی جانب سے سی پیک سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار ، حکومتِ پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کے کردار کی تعریف۔
.
چینی قونصل جنرل لی بیجیان نے پاکستان ٹوڈے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چین سی پیک سائٹس کی حفاظت کو یقینی بنانے میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات پر مطمئن ہے۔ انہوں نےسی پیک منصوبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی رغبت کو سیکیورٹی انتظامات سے مشروط قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی سرگرمیاں سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی جس سے پاکستانیوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ گوادر منصوبوں کی پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 کے باوجود ان منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ مزید برآں قونصل جنرل نے کہا کہ چین گوادر میں ماہی گیروں کی استعداد بڑھانے کے لئے خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔