Home Latest News Urdu چین کی جانب سے سی پیک پر عملدرآمدکے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے عزم کی تعریف۔
Latest News Urdu - July 8, 2020

چین کی جانب سے سی پیک پر عملدرآمدکے سلسلے کو آگے بڑھانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان کے عزم کی تعریف۔

Enter Your Summary here.

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے سی پیک کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ بیان کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے گزشتہ دنوں سی پیک کے تحت آزاد پتن ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران اس منصوبے کو “پاکستان کے مستقبل کا روشن باب” قرار دیا تھا۔ اس ضمن میں چینی وزارتِ خارجہ کےترجمان نے مزید کہا ہے کہ سی پیک مشترکہ فوائد کے لئے اعتماد اور تعاون کے اصول پر عمل پیرا ہے اور اس کا مقصد چین اور پاکستان کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک نے پچھلے چھ سالوں میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کامزید کہنا تھا کہ چین بی آر آئی کی تحت اعلٰی معیاری ترقی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔