چین کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا سی پیک منصوبہ سے متعلق بیان قابلِ ستائش قرار۔۔۔۔۔۔
Sharza Enter Your Summary here.
چین نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا سی پیک منصوبہ کے حوالے سے بیان کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔واضح رہے کہ چین نے وزیراعظم عمران خان کے ڈیووس میں دیے گئے ایک انٹرویو میں سی پیک منصوبہ کے توسط سے چینی مدد کے برملااعتراف سے متعلق بیان کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین سی پیک کے 32ارلی ہارویسٹ پراجیکٹس کے ذریعے سے پاکستان کے سماجی-اقتصادی شعبے کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے جبکہ چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی مدد سے دونوں ممالک
باہمی مشاورت اور باہمی مفادات کو خاص طور پر ملحوظِ نظر رکھ کرتعمیر و ترقی کے سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔اس کے علاوہ چین نے سی پیک منصوبہ کے اہم پراجیکٹس کی پیش رفت کو جاری رکھتے ہوئے اس میگا پراجیکٹ کو کامیابیوں کے بامِ عروج پر پہنچانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …