Home Latest News Urdu چین کی جانب سے پاکستان کو وبائی صورتحال میں معاونت کے لئے امدادی سامان کاعطیہ۔
Latest News Urdu - June 25, 2021

چین کی جانب سے پاکستان کو وبائی صورتحال میں معاونت کے لئے امدادی سامان کاعطیہ۔

.

چین نے وبا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو امداد کی پیش کش کی ہے اور ایک بار چینی عہدیداروں نے 70 سالہ دوطرفہ تعلقات کے سلسلے میں چین کے مرکز میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب میں پاکستانی عہدیداروں کو آکسیجن کونسٹریٹرز اور ماسکس عطیہ کیے۔اس تقریب میں دونوں ممالک کی اعلٰی سطحی قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چائینیز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ وِد فارن ممالک (سی پی اے ایف ایف سی) کے صدر لین سونگٹین نے آئرن برادر پاکستان کی مستقل حمایت کا وعدہ کیا۔ پاکستان کے سفیر معین الحق نے وبائی مرض کے خلاف جنگ میں مستقل تعاون پر چین خاص طور پر چائینہ پاکستان فرینڈزشپ ایسوسی ایشن کے صدر شا ذوکانگ کا شکریہ ادا کیا۔

Comments Off on چین کی جانب سے پاکستان کو وبائی صورتحال میں معاونت کے لئے امدادی سامان کاعطیہ۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…