چین کی جانب سے پاکستان کے ساتھ فیلگ شپ پراجیکٹ سی پیک شراکت کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔
.
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے کہا ہےکہ پاکستان اور چین سی پیک کے سفر کو کامیابی سے آگے بڑھانے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ہم آہنگی کو مستحکم کرنے کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے چینی وزیر خارجہ اور ریاستی کونسلر وانگ یی کا حوالہ دیا جنہوں نے پاکستان کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو وقت آزما قرار دیا ہے۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ چین لوگوں کی معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور مشترکہ مستقبل کی تعمیر کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …