چین کی جانب سے کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے پاکستان کو مزید 20 ٹن طبی سازوسامان کی فراہمی۔
Enter Your Summary here.
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کا ایک اور خصوصی طیارہ بیجنگ سے 20 ٹن طبی سامان لے کر اسلام آباد پہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق طبی سامان میں 105 وینٹی لیٹرز ، 2لاکھ ساٹھ ہزار این-95 ماسک ، سرجیکل ماسک ، حفاظتی سوٹ ، اور چشمیں شامل ہیں۔ جبکہ این ڈی ایم اے کو انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائینہ (آئی سی بی سی) کی طرف سے کووڈ-19سے نمٹنے کے لئے طبی سامان کا عطیہ بھی موصول ہوا ہے۔ اس میں 40 وینٹیلیٹر ، 50000 این- 95 ، 60000 سرجیکل ماسک ، اور 4000 ٹیسٹنگ کٹس شامل ہیں۔