Home Latest News Urdu چین کی جدیدیت رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر مبنی ہے۔سینیٹر مشاہد حسین
Latest News Urdu - March 29, 2023

چین کی جدیدیت رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر مبنی ہے۔سینیٹر مشاہد حسین

.

بیجنگ میں منعقدہ دوسرے“انٹرنیشنل فورم آن ڈیموکریسی، مشترکہ انسانی اقدار”  کے موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے چینی میڈیا سے بات کی اور چین کی گلوبلائزیشن، کثیرالجہتی، شمولیت اور مشترکہ سلامتی کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی جدید کاری ثقافتوں، ممالک اور براعظموں کے درمیان روابط پر مبنی ہے اور یہ کہ وہ دوسری اقوام کے ساتھ تعاون اور روابط کی راہ ہموار  رہا ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین کے مطابق چین دوسرے ممالک پر جارحیت، قبضہ یا حملہ کیے بغیر پرامن طور پر ابھرا ہے اور اس نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی تبادلے کے ذریعے اپنی خوشحالی دیگر اقوام کے ساتھ شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ اس فورم میں 14 ممالک سے تقریباً 100 اعلیٰ شخصیات، کاروباری اداروں کے نمائندوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی۔

Comments Off on چین کی جدیدیت رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے اصولوں پر مبنی ہے۔سینیٹر مشاہد حسین

Check Also

گوادَر سے چین کو گدھے کے گوشت کی برآمدات تجارت کو فروغ دیں گی، رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے اعلان کیا ہے کہ گوادر فارمز سے چین کو گدھے کے گوشت کی تجارتی…