چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے، صادق سنجرانی
.
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ون چائنا پالیسی کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے اور اس مسئلے سے علاقائی امن اور استحکام شدید متاثر ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ دنیا پہلے ہی تنازعات کی وجہ سے سیکیورٹی کی نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ یوکرین میں جاری تنازع کے بعد دنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






