چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کی پاکستانی آئین کے نفاذ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی کومبارکباد پیش۔
.
چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف کو پاکستانی آئین کے نفاذ کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی ۔ چینی میڈ یا کے مطا بق اپنے پیغام میں چاؤ لہ جی نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں آئین کی رہنمائی میں پاکستانی عوام نے مشکلات پر قابو تے ہوئے ثابت قدمی سے جدوجہد کی ہے اور ملک کی تعمیر اور معاشی و سماجی ترقی ، قومی خودمختاری اور قومی وقار کے مؤثر تحفظ میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں.انہوں نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ پاکستانی بھائی اپنے اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے متحد ہوں گے اور آگے بڑھنے کی راہ میں خطرات اور چیلنجوں پر قابو پائیں گے اور ملک و قوم کے ایک نئے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…