چین کی پاکستان سے تین خصوصی اقتصادی علاقوں کو تیزی سےفعال کرنے کی استدعا۔۔۔۔۔
چین نے 5نومبر 2019ء کو منعقد ہونے والی جوائینٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کی میٹنگ میں پاکستان سے تدبیر کنندہ تین خصوصی اقتصادی علاقوں کو فعال کرنے کے لئے کام کی پیش رفت میں تیزی لانے کی استدعا کی ہے۔تفصیلات کے مطابق جے سی سی کی میٹنگ میں نوشہرہ کے رکشئی اکنامک زون،فیصل آباد کے علامہ اقبال اکنامک زون اور ٹھٹھہ سندھ کے دھابیجی اکنامک زون کو اہم ترجیحات میں شامل قرار دیا گیا ہےاور چینی عہدیداران نے ان تینوں خصوصی اقتصادی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے کام کی پیش رفت میں تیزی لانے پر زور دیا ہے۔اسی طرح چین نے حکومتِ پاکستان سے خصوصی اقتصادی علاقوں میں خارجی انفراسٹریکچر کی سہولیات کی فراہمی بشمول خصوصی پالیسیاں وضع کرنے کے علاوہ ”ون ونڈو”سینٹرز کا قیام عمل میں لانے کے حوالے سے استفسار کیا ہے۔ اس کے علاوہ اہم دستاویزات کے مطابق چین اپنی کمپنیوں کی دھابیجی خصوصی اقتصادی علاقے میں بِڈنگ کے عمل، جس کا بہت جلد آغاز ہوگا میں شمولیت کا ارادہ رکھتا ہے۔جبکہ پاکستان سی پیک منصوبے کے پراجیکٹس کے تحت پاکستان سٹیل ملز کی تجدید اور بحالی کا متمنی ہے جس پر چین نے مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے اور چین کی میٹالرجیکل کارپوریشن آف چائینہ(ایم سی سی)اور ڈونگ ہوا سٹیل نے ان ضمن میں پراجیکٹ کا حصہ بننے میں خواہشمندی کا اظہار بھی کیا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …